ری ایکٹر

ایران نے کی ازسرنو ڈیزائن شدہ ری ایکٹر اراک کے کولڈ ٹیسٹ کی تیاریاں

تھران (پاک صحافت) ایران ازسر نو ڈیزائن کیے گئے جوہری ری ایکٹر اراک کا کولڈ ٹیسٹ کرنے جا رہا ہے جبکہ اس کی باقاعدہ آزمائش سال کے آخر میں کی جائے گی۔
یہ بات ایران ٹامک انرجی آرگنائزیشن کی جانب سے جمعے کو بتائی گئی ہے۔
مقامی میڈیا نے ادارے کے ترجمان بہروز کمال واندی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’یہ کام آنے والے اتوار کو شروع ہوگا اور فیول اور ذخیرے کے شعبے میں اعلیٰ درجے کا کام ہوگا۔‘
ایران کی جانب سے حال ہی میں 2015 کے جوہری معاہدے کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ہے تاکہ امریکی صدر جو بائیڈن پر دباؤ ڈالا جائے اور وہ ان کے دور اقتدار سے قبل ہونے والے معاہدے کو ترک کر دیں۔
دونوں فریق اس وقت اس کشمکش میں پڑے ہوئے ہیں کہ معاہدے کو بچانے کے لیے پہلے کون آگے بڑھے۔
سال 2015 کے معاہدے کے تحت ایران نے اراک میں ری ایکٹر کو بند کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔
یہ ری ایکٹر تہران کے جنوب مغرب سے 250 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ ری ایکٹر کو بھاری پانی کی کچھ مقدار تیار کرنے کی اجازت تھی اور تہران اسے دوبارہ ڈیزائن کرنے پر کام کر رہا ہے۔
ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ رہ ایکٹر میں ایسے آئیسوٹوپز بنائے گا جو طبی اور زرعی مقاصد کے لیے استعمال ہو سکیں گے۔
ایک رپورٹ میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا رکن ممالک کو کہنا تھا کہ رواں ہفتے ایران نے اپنے نطنز پلانٹ میں یورینیم کی افزودگی شروع کر دی ہے اور یہ اس طرح کیا جا رہا ہے کہ یہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مقاومتی راہبر

راےالیوم: غزہ میں مزاحمتی رہنما رفح میں لڑنے کے لیے تیار ہیں

پاک صحافت رائے الیوم عربی اخبار نے لکھا ہے: غزہ میں مزاحمتی قیادت نے پیغامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے