خواجہ آصف

ہمارے قائد کو مٹانے والے خود مٹ گئے، خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہمارے قائد کو مٹانے والے خود مٹ گئے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم کہتے تھے کہ ہمارا قائد واپس آئے گا وہ ہمارا گمان نہیں یقین تھا، نواز شریف 8 فروری کو چوتھی بار وزیرِ اعظم بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے میری 34 سال کی سیاسی زندگی میں سرپرستی کی ہے، اللّٰہ کی ذات کے بعد نواز شریف نے مجھے عزت بخشی ہے، 34 سال میں ایک بار بھی میری وفاداری میں لغرزش نہیں آئی۔

واضح رہے خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جو وفادار نہیں رہتا ان کے لیے کوئی لفظ استعمال نہیں کرنا چاہتا، چیئرمین پی ٹی آئی سے جن کی رفاقت رہی ان کو آج پشیمانی کا سامنا ہے۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی بیٹی، بھائی اور بھتیجے کو گرفتار کیا گیا، نواز شریف کے ورکرز ان کے ساتھ استقامت کے ساتھ کھڑے رہے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے