عمران خان کو سعودی عرب سے ملنے والے تحائف کی تصاویر منظر عام پرآگئیں

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو سعودی عرب عرب سے ملنے والے قیمتی تحائف کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔  یاد رہے کہ عمران خان سے توشہ خانے کے یہ تحفے دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق نے 20 لاکھ ڈالرز میں خریدے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی گھڑی، انگوٹھی اور کف لنکس کوڑیوں میں بیچ ڈالے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بطور وزیرِ اعظم 2019ء میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملنے والی قیمتی گھڑی، انگوٹھی اور دیگر تحفے فروخت کر دیے تھے۔

واضح رہے کہ توشہ خانے کے یہ تحفے خریدنے والی دبئی کی معروف کاروباری شخصیت عمر فاروق  نجی ٹی وی چینل کے پروگرام  میں یہ تحائف منظرِ عام پر لے آئے۔ عمر فاروق کے مطابق ان سے 50 لاکھ ڈالرز کی ڈیمانڈ کی گئی تھی، تاہم انہوں نے سارے تحفے 20 لاکھ ڈالرز میں خرید لیے اور فرح گوگی کو نقد ادائیگی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے