وزیر اعظم شہباز شریف کا نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیراعظم سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر نریندر مودی کے لیے پیغام لکھا کہ ماں کو کھونے سے بڑا کوئی نقصان نہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین مودی 100 برس کی عمر میں چل بسیں۔

تفصیلات کے مطابق ہیرابین کو بدھ کو طبیعت خراب ہونے پر احمد آباد کے یو این مہتا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں آج صبح انکا انتقال ہوگیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے آبائی علاقے احمد آباد گجرات میں جمعہ کی صبح اپنی آنجہانی والدہ ہیرا بین مودی کی آخری رسومات ادا کیں۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے اپنی والدہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ 100 سال کا عظیم سفر ان کی والدہ کے انتقال کے ساتھ ختم ہو گیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم اکثر اہم مواقع اور تہواروں پر اپنی والدہ سے آشیرواد لینے جاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے