گورنر پنجاب کی وزیر اعظم سے ملاقات، ملک کی سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کے گورنر بلیغ الرحمان نے وزیر اعظم شہباز میاں شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورت حال پر اہم گفتگو کی گئی۔  ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے مختلف ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں رکنِ قومی اسمبلی راؤ اجمل، ارکانِ صوبائی اسمبلی ایم پی اے سلمان رفیق، چوہدری شہباز اور دیگر شامل ہیں۔ اس موقع پر محمد بلیغ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام سیاسی استحکام سے وابستہ ہے۔

واضح رہے کہ بلیغ الرحمان نے اس موقع پر مزید کہا کہ انتشار کی سیاست کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ معاشی مشکلات سے نکلنے کے لیے شبانہ روز کوششیں جاری ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ قوم میں مایوسی پھیلانے کی بجائے امید دینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے