ناصر حسین شاہ

بلاول کا دعوی پورا ہوگا، کراچی کا میئر جیالا ہی ہوگا۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) پی پی رہنما ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ بلاول کا دعوی پورا ہوگا، کراچی کا میئر جیالا ہی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عددی لحاظ سے پیپلز پارٹی کے نمبر زیادہ ہیں، اخلاقی طور پر جس جماعت کے پاس عددی اکثریت ہو میئر اسی کا ہونا چاہیے، جس کے پاس عددی اکثریت ہوگی وہ میئر بنائےگا، ہم اسےنہیں روک سکتے۔ میئر جس جماعت کا بھی ہو، اختیارات ایک جیسے ہوں گے، ہم تو کراچی کے مسائل کے لیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ میئر پیپلزپارٹی کا ہی ہوگا، ہم نے جماعت اسلامی سے بھی بات کی ہے، پی ٹی آئی کے ایم پی ایز پارٹی سے لاتعلقی کا اظہار کررہے ہیں، اگر یوسی چیئرمین پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں تو ان کا حق ہے، ہم کیوں کسی کو ہراساں کریں گے؟ جلاؤ گھیراؤ پر اگر کوئی کارروائی ہورہی ہے تو اس کو تو نہیں روک سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کراچی کے حالات ٹھیک کرنے ہیں، الزام لگائے جاتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کو کراچی سے اتنی سیٹیں کیسے مل گئیں، جماعت اسلامی کا صرف ایک ایم پی اے ہے، 89 نشستوں پر کسی کو تعجب نہیں ہوتا۔ اگر کوئی یوسی چیئرمین گرفتار بھی ہوگا تو اسے میئر کے الیکشن کے روز ووٹ ڈالنے کا اختیار دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے