نواز شریف
نواز شریف

ہماری حکومت نہ ہٹائی جاتی تو پاکستان ترقی کی بلندیوں پر ہوتا، نواز شریف

(پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نہ ہٹائی جاتی تو پاکستان ترقی کی بلندیوں پر ہوتا۔ نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔

اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ سب مل کے پاکستان کو دوبارہ اپنے مقام پر لائیں گے، ایک دو سال مشکل سہی، آسودگی کا وقت ضرور آئے گا۔ نواز شریف نے کہا کہ قبضہ کرنے والوں نے ملک کے ساتھ جو کیا، سب نے دیکھا، مسلم لیگ ہی نہیں پاکستان کے ساتھ بھی زیادتی ہوئی، ن لیگ کو اب اپنی سیاسی میراث حاصل کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدان، انتظامیہ اور پولیس سمیت سب کو مل کر ملک کو مشکل سے نکالنا ہوگا، آپ کی وزیراعلیٰ آپ کے ساتھ ہے، مل کر صوبے اور ملک کیلئے کام کریں، ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت کا بہت دکھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے