خورد برد کیس میں فواد چوہدری کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔ اس حوالے سے اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ احتساب عدالت نے فواد چوہدری کو 9 جنوری کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 30 جنوری کو احتساب عدالت نے خورد برد کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے