ڈور پھرنے والا واقعہ تکلیف دہ ہے، واقعہ نظر انداز نہیں کر سکتے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ڈور پھرنے والا واقعہ تکلیف دہ ہے، واقعہ نظر انداز نہیں کر سکتے۔ نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔

مریم نواز نے کہا کہ ورکروں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے قانون لارہے ہیں، عمل بھی کرائیں گے، فیصل آباد میں 100 اسپیڈو اور میٹرو بسیں بھی لارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کم آمدن والے ایک لاکھ گھروں میں فیصل آباد بھی شامل ہے، پنجاب حکومت عوام کی حکومت ہے، دیہی اور بنیادی مراکز صحت کی 6 ماہ میں اصلاحات کریں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 36اضلاع میں سالڈ ویسٹ کلیکشن کا جامع نظام لارہے ہیں، 3 ماہ میں 18 شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع ہوگا۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب میں 48 لاکھ سے زائد رمضان نگہبان پیکج تقسیم ہوچکے ہیں، طلبہ کو لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس بھی دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے