سراج الحق

امیر جماعت اسلامی نے حکمرانوں کو کڑے احتساب کی دھمکی دیدی

لاہور (پاک صحافت) امیر جماعت اسلامی نے ظالم و جابر حکمرانوں کو کڑے احتساب کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آچکا ہے کہ عوام حکمرانوں کے گریبان پکڑ لے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے منصورہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ تین برسوں میں ہر شعبے میں تنزلی آئی ہے۔ لاکھوں نوجوان بے روزگار اور ڈھائی کروڑ سے زائد بچے غربت کی وجہ سے سکولوں سے باہر ہیں۔ ہسپتالوں میں مریضوں کی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں جبکہ ڈاکٹرز اور ادویات میسر نہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد وزیراعظم اور ان کی ٹیم اگر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے اور لنگر خانوں کی تعمیر کی بجائے اداروں میں استحکام اور کرپشن کے خاتمے کے سنجیدہ اقدامات ہوتے تو شاید حالات میں کچھ بہتری آتی مگر پی ٹی آئی نے بھی سابقہ حکمرانوں کی طرح عوام کو مایوسی اور غربت کے اندھیروں میں دھکیلا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے