مفتاح اسماعیل

ملکی معیشت میں بہت جلد تبدیلی دیکھ رہے ہیں۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت میں بہت جلد تبدیلی دیکھ رہے ہیں، عنقریب ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہوگی جس کے لئے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مثبت مذاکرات جاری ہیں۔ اپریل کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 9 ماہ کے اوسط خسارے کا آدھا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں ملکی معیشت عدم استحکام کا شکار ہوئی ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا ہے کہ اپریل کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 62 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا ہے جو 9 ماہ کے اوسط خسارے کا آدھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھا اشارہ ہے، ملکی معیشت میں بہت جلد تبدیلی دیکھ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ وزیر خزانہ نے حال ہی میں آئی ایم ایف سے مذاکرات کئے ہیں جس کے مثبت نتائج کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

نجکاری کا عمل 100 فیصد شفاف، ملازمین کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ وفاقی وزیر

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے