رانا ثناء اللہ

ہر قیمت پرعدم اعتماد لے آئیں گے اور حکومت گھر جائے گی، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہر قیمت پرعدم اعتماد لے آئیں گے اور حکومت گھر جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو معلوم ہے کہ ہمارے پاس نمبر گیم پوری ہے اسی لیے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کامیاب ہونے تک ہماری مشاورت صیغہ راز میں رہے گی، عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت مسلم لیگ ن فوری الیکشن چاہتی ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک عدم اعتماد کو کب لانا ہے یہ ہم فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب سے مسلم لیگ ن کے سیکریٹر جنرل احسن اقبال نے بھی حکومت کو خبردار کر دیا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور عمران خان پر پوری قوم عدم اعتماد کا اظہار کر چکی ہے۔ حکومت کے خلاف عدم اعتماد پر ہوم ورک مکمل کر رہے ہیں، حکومت کا گھر جانا ٹھہر گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے