احسن اقبال

پی ٹی آئی کے لوگ صبح ٹاک شو کرتے ہیں اور شام کو ہم سے ٹکٹ کا مطالبہ کرتے ہیں، احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنر ل  اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو نااہل ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ صبح ٹاک شو کرتے ہیں اور شام کو ہم سے ٹکٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مسلم لیگ ن کے مرکز ی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد پر ہوم ورک مکمل کر رہے ہیں، حکومت کا گھر جانا ٹھہر گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان پر پوری قوم عدم اعتماد کا اظہار کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ  دوسری جانب سے مسلم لیگ ن  پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کہ ہر قیمت پرعدم اعتماد لے آئیں گے اور حکومت گھر جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو معلوم ہے کہ ہمارے پاس نمبر گیم پوری ہے اسی لیے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے