سعید غنی

پیکا آرڈیننس شدت پسندی اور آمرانہ ذہنیت کا عکاس ہے، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے پیکا آرڈیننس کو مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، سعید  غنی کا کہنا ہے کہ پیکا آرڈیننس کے تحت میڈیا کی آواز کو دبانا غیر جمہوری عمل اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ پیکا آرڈیننس کے خلاف ہر فورم پر مزاحمت کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے جاری بیان میں کہا کہ پیکا آرڈیننس شدت پسندی اور آمرانہ ذہنیت کا عکاس ہے، اس کا مقصد آزادی اظہار رائے پر یقین رکھنے والوں کا گلا گھونٹنا ہے، ایسے اقدامات دور آمریت میں بھی دیکھنے میں نہیں آئے۔ سعید غنی نے کہاکہ آئین ہر شہری کو حکومتی کارکردگی پر اپنی رائے قائم کرنے اور اس کے اظہار کا حق دیتا ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ جس معاشرے سے تنقید ختم ہوجائے وہاں اصلاح ختم ہوجاتی ہے۔

واضح رہے کہ جاری بیان میں سعید غنی نے کہا ہے کہ جھوٹی خبروں کی روک تھام کی آڑ میں میڈیا پر قدغن اور آزادیِ اظہار و صحافت کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ پیکا آرڈیننس جیسے اقدام پاکستانی معاشرے کی نشو و نما میں رکاوٹ بن جائیں گے۔ حکومت آزادی اظہار اور صحافت کا گلا دبانے سے باز رہے اور متنازع آرڈیننس کو فوری طور واپس لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے