گیلانی اور شہبازشریف کی عدالت میں ملاقات، سینیٹ الیکشن سے متعلق تبادلہ خیال

گیلانی اور شہبازشریف کی عدالت میں ملاقات، سینیٹ الیکشن سے متعلق تبادلہ خیال

لاہور(پاک صحافت)  لاہور کی احتساب عدالت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی لاہور کی احتساب عدالت پہنچے جہاں انہوں نے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف سے ملاقات کی جبکہ  یوسف رضا گیلانی نے میاں شہباز شریف کے صاحبزادے اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے بھی ملاقات کی۔

خیال رہے رہنما پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف سے مشاورت بھی کی جبکہ احتساب عدالت میں شہباز شریف سے ملاقات کے موقع پر مخدوم احمد محمود بھی یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ موجود تھے۔

مزید پڑھیں: اوپن سینیٹ انتخابات کی حمایت نہیں کریں گے: رضا ربانی

واضح رہے سید یوسف رضا گیلانی سینیٹ کی رکنیت کیلیے اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں لاہور آئے ہیں اور  اسی سلسلے میں سابق وزیراعظم نے صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف سے احتساب جیل میں ملاقات کی۔یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹ کی عمومی نسشت کے لیے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متفقہ امیدوار ہیں۔

دوسری جانب سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی جاتی امراء میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے بھی آج ملاقات کریں گے۔یاد رہے لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کے سلسلے میں آج میاں شہباز شریف کو پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے