بلاول بھٹو

پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف جنگ جیت لی، بلاول بھٹوزرداری

لاہور (پاک صحافت)  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےکہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت کے خلاف جنگ جیت لی ہے، بلاول کا کہنا ہے کہ  کوئی بھی الیکشن ہو حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے،  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے، ڈسکہ ضمنی الیکشن میں ثابت ہو گیا عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہے، حکومت برے طریقے سے ہاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے بعد وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بات ہو سکتی ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے  اپنے بیان میں مزید کہا کہ پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا تھا مل کر مقابلہ کریں گے، اسی لیے یوسف رضا گیلانی کو مشترکہ امیدوار بنایا ہے، ہم جانتے ہیں کہ ہم کم ووٹ کے ساتھ میدان میں آ رہے ہیں، لیکن ہم کم تعداد سے ہی حکومت کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ جمہوری جدوجہد کے سفر کولے کر آگے جا رہے ہیں، سب کو کہہ رہے ہیں کہ اس گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دو، مارچ کے آخر میں مارچ بھی ہو گا،  پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ ہم پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے ہیں، سینیٹ الیکشن کے بعد حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بات ہو سکتی ہے، امید ہے قوم کو سینیٹ الیکشن میں اچھا رزلٹ دیں گے، سینیٹ الیکشن کے بعد بھی پی ڈی ایم کے ساتھ رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے