آصف زرداری

گڑھی خدا بخش سے جمہوریت کا سورج خون کی لالی کیساتھ طلوع ہوتا ہے۔ آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ گڑھی خدا بخش سے جمہوریت کا سورج خون کی لالی کے ساتھ طلوع ہوتا ہے، جو اب گنج شہیداں بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے میر مرتضیٰ بھٹو شہید کے یوم شہادت پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ میر مرتضیٰ بھٹو بہادر اور جمہوریت پسند رہنما تھے۔ قاتلوں نے میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل کیلئے کمال کی منصوبہ بندی کی تھی کہ قتل بھی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے بھائی کا ہوا اور حکومت بھی ان کی ختم کرکے بینظیر کو سیاست سے بے دخل کرنے کی کوشش کی گئی۔

آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ میر مرتضیٰ بھٹو شہید نے اپنے انداز سے جمہوریت کی بحالی کی جدوجہد کی اور جام شہادت نوش کیا، تاریخ شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو ہیرو اور ایک حریت پسند کے طور یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج گڑھی خدا بخش بھٹو کا قبرستان شہیدوں سے آباد ہوکر گنج شہیدان بن چکا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے