سعید غنی

عمران نیازی جھوٹ، غلط بیانی اور کرپشن میں کمال کا فن رکھتے ہیں۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران نیازی جھوٹ، غلط بیانی اور کرپشن میں کمال کا فن رکھتے ہیں، ان کے اسی فن نے ملک کو تباہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا وسیلہ روزگار نہیں مگر پانچ سو کروڑ کے گھر کا مالک ہے۔ والدہ کے علاج کیلئے پیسے نہیں تھے مگر ٹرسٹ بنانے کے بعد بھائی بہن امیر بن گئے۔ غیرملکی حکمرانوں سے ملنے والے تحفوں کو قومی خزانے کی ہوا لگنے نہیں دی۔

سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کا دو لاکھ تنخواہ سے گزارہ نہیں ہوتا تھا کروڑوں کے تحفے کیسے خریدے۔ عمران نیازی واحد وزیراعظم تھے جنہوں نے ملک کو ملنے والے تحفے بیچ کر کاروبار کیا، عمران نیازی وزیراعظم تھے اس لئے تحفے ملے اب انہیں کوئی ربڑ کے جوتے بھی نہیں دیتا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے