مفتاح اسماعیل

اگر سمجھداری سے فیصلے کرتے رہیں تو ہم بالکل دیوالیہ نہیں ہوں گے۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگر سمجھداری سے فیصلے کرتے رہیں جو ہم کریں گے تو ہم بالکل دیوالیہ نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کے باوجود گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے سمیت معاشی استحکام سے متعلق زیادہ تر پالیسیاں اور اہداف تاحال ٹریک پر ہیں۔ اگر سیلاب کے باعث کپاس جیسی مزید درآمدات میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس کو 4 ارب ڈالر تک کا نقصان پہنچے اور برآمدات پر منفی اثر پڑے تب بھی پاکستان زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 ارب ڈالر تک کا اضافہ کرلے گا۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب ڈالر سے زیادہ نہیں بڑھے گا، سیلاب کے بعد معیشت کو کم از کم 18 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا جو کہ 30 ارب ڈالر تک جاسکتا ہے، کریڈٹ ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور بانڈ کی قیمتیں بھی گرگئی ہیں لیکن 15 سے 20 روز میں مارکیٹ معمول پر آنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 ارب ڈالر سے زائد بیرونی مالیاتی ذرائع کو محفوظ کیا گیا ہے جبکہ رواں مالی سال میں قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے تقریباً 5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کی جائے گی، تیل کے لیے 1 ارب ڈالر کی مؤخر ادائیگی کی سہولت کو فعال کرنے کے لیے ایک دوست ملک کے ساتھ جلد ہی ایک قانونی دستاویز پر دستخط کیے جانے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے