صنم جنگ

اداکارہ صنم جنگ کا مینار پاکستان واقعے پر شدید برہمی کا اظہار

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان صنم جنگ نے مینار پاکستان واقعے  پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ’یہ واقعہ انتہائی مایوس کن اور خوفناک بھی ہے کہ خواتین کو سرعام ہراساں کیا جاتا ہے!‘ اداکارہ نے خاتون کو ہراساں کرنے والے افراد سے سوال کیا کہ ’کیا یہ آپ کی ماؤں نے آپ کو سیکھایا ہے؟ کیا آپ کے مذہب نے آپ کو یہ سیکھایا ہے؟‘

تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی میزبان و اداکارہ صنم جنگ نے مینارِ پاکستان میں خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کے خوفناک واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ نے نے اپنی انسٹا اسٹوری پر مینارِ پاکستان واقعے پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’یہ انتہائی ناگوار واقعہ ہے۔‘صنم جنگ نے کہا کہ یہ سب اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک انہیں سزا نہیں دی جاتی!

واضح رہے کہ اداکارہ صنم جنگ نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں مزید لکھا کہ  ’ہم مذہب کے بارے میں بات صرف تب کرتے ہیں جب معاملہ خواتین کے لباس کا ہو، اِن بدکردار لوگوں کے بارے میں کیا خیال ہے؟‘ بیمار ذہنیت رکھنے والے ان تمام 400 لوگوں کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے، ہر روز ایک نئی کہانی ہیڈلائنز بناتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے