شاہد خاقان عباسی

وفاقی وزیر کی بدزبانی پر آج ایوان میں سب شرمندہ ہیں۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کی زبان درازی پر آج سب ایوان میں شرمندہ ہیں۔ ایک بندے کی غیراخلاقی حرکت نے سب کو شرمندہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے ایوان کے اندر اپوزیشن لیڈر پر حملہ کیا اور انہیں گالیاں دی ہیں۔ آج کشمیر میں غیراخلاقی بیانات دے رہا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ یہ سب وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق کیا جاتا ہے۔ عمران خان خود ڈیوٹی لگاتے ہیں کہ کس نے کونسی بات کرنی ہے اور کس نے کس پر حملہ کرنا ہے۔ جس ظرف کا آدمی ہوگا وہ اسی طرح کی بات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تماشے ہم دیکھ چکے ہیں، وزیراعظم خود ڈیوٹیاں لگاتے ہیں کہ گالیاں دینی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے