باب دوستی

گزشتہ دو ہفتوں سے بند باب دوستی اب تک نہ کھل سکا

چمن (پاک صحافت) پاک افغان سرحد پر واقع باب دوستی گزشتہ دو ہفتوں سے بند ہے۔ جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان جاری تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد کی بندش پر ڈیڈلاک برقرار ہے جس کی وجہ سے تجارتی آمد و رفت بدستور بند ہے۔ کسٹم حکام کا بتانا ہے کہ تجارت بحالی کیلئے پاک، افغان حکام میں رابطے جاری ہیں۔

دوسری جانب چمن کے سرحدی کاروبار سے منسلک محنت کشوں کی تنظیم سمیت تاجر و سماجی تنظیموں نے ایک بار پھر احتجاجی دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن (ر) جمعہ داد مندوخیل کا کہنا ہے کہ سرحدی امور پر افغان حکام سے سرکاری سطح پر مذاکرات کے لئے مرکزی اور صوبائی سطح پر کمیٹیاں جلد آغاز کرنے جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ افغان حکومت نے اپنے کچھ مطالبات کے سلسلے میں باب دوستی کو بند کر رکھا ہے اور 13 ویں روز بھی یہ بندش جاری ہے جس کے باعث پاکستانی اور افغان شہریوں کو خاصی مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

امیرمقام

ہماری حکومت عدلیہ کی آزادی پر بھرپور یقین رکھتی ہے۔ امیر مقام

سوات (پاک صحافت) امیر مقام کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت عدلیہ کی آزادی پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے