مسلم لیگ ن احتجاج

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مسلم لیگ ن کے ارکان کا مہنگائی کیخلاف احتجاج

اسلام آباد (پاک صحافت) پارلیمنٹ ہاوس کے باہر مسلم لیگ ن کے ارکان پارلیمنٹ نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ شرکاء نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن میں حکومت اور وزیراعظم کے خلاف نعرے درج تھے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مسلم لیگ ن کے ارکان پارلیمنٹ نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ وزیراعظم اور مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کی ہے۔ مظاہرین نے بجلی پیٹرول کی قیتوں میں اضافے اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ انکا شو اب ختم ہو گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے بارہ ربیع الاول کے بابرکت مہینہ میں پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر مہنگائی کا بم گرایا۔ موجودہ حکومت نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں جس قدر اضافہ کردیا ہے پاکستان کی تاریخ میں اتنا اضافہ آج تک نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم مہنگائی کے ظلم کو ختم کرنے کے لیے عوام کیساتھ مل کر جدوجہد کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے