شہباز شریف

تحریک عدم اعتماد مہنگائی سے چھٹکارے کیلئے لے کر آرہے ہیں۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانے کا مقصد عوام کو آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ذاتی خواہشات کیلئے نہیں بلکہ عوامی خواہشات کے تحت لے کر آئے ہیں، ہر روز عوام پر بجلی اور پیٹرول کی قیمت بجلی بن کر گر رہی ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ہر جگہ ملکی مفاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ حکومت نے بھونڈے طریقے سے پارلیمنٹ لاجز سے جے یو آئی ف کے دو ایم این اے گرفتار کیے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا لیڈر نواز شریف ہے جو وہ کہیں گے مسلم لیگ ن اسی پر عمل کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے