شہباز شریف

گزشتہ حکومت نے ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو قربان کیا۔ وزیراعظم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت نے ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو قربان کیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں تاجروں اور صنعت کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دو ارب ڈالر سعودی عرب، ایک ارب ڈالر متحدہ عرب امارات سے آچکے ہیں، چین نے 5 بلین ڈالر کے کمرشل لون رول اوور کیے، اگر چین کی طرف سے 5 بلین ڈالر رول اوور نہ ہوتے تو ڈیفالٹ کرجاتے، اب آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ہمیں اسپیس ملی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کیا وجہ ہے بنگلادیش ایکسپورٹ میں ہم سے آگے نکل گیا، یہ حکومت سمیت ہم سب کی مشترکہ ناکامی ہے، پاکستان میں صرف گنا لگاو اور چینی بیچنے پر کام ہوا، نوے کی دہائی میں نواز شریف نے اکنامک ریفارمز کی تھیں جن کے زبردست نتائج نکلے تھے، آج نو اور نیور والی صورتحال ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد بجلی کے نرخوں میں بدقسمتی سے اضافہ کرنا پڑا، سرکلر ڈیٹ کو کہاں لیکر جائیں، کوئی شک نہیں ٹرانسمیشن، لائن لاسز ہیں، اہلکار ملی بھگت سے ملک کا بیڑہ غرق کررہا ہے۔ یا تو نوٹ چھاپیں گے یا پھر ٹیکسز لگائیں گے، بیسک ریفارمز اور ٹیکس نیٹ کو بڑھانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے