اداکار وسیم عباس

اداکار وسیم عباس نے پاکستانی انڈسٹری کے موجودہ دور کو’بے شرمی کے دور‘ کا نام دے دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکار وسیم عباس نے شوبز انڈسٹری سے شکایت کرتے ہوئے انڈسٹری کے موجودہ دور کو’بے شرمی کے دور‘ کا نام دے دیا۔ اُنہوں نے پاکستانی انڈسٹری کا بھارتی انڈسٹری سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ’وہاں آپ دیکھیں کس طرح وہ اپنے پرانے سینئر اداکاروں کو یاد رکھتے ہیں‘۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکار وسیم نے کہا کہ’انڈسٹری میں پرانے زمانے کے سچے افسانے بھلادیے جاتے ہیں اور ان کا خیال نہیں رکھا جاتا‘۔اداکار نے مزید کہا کہ’ہندوستانی اپنے 70 سال پرانے اداکار کو نہیں مرنے دیتے، آپ نے سب کو ہی مار دیا ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ’ تھوڑی تمیز سیکھو، تھوڑا اپنے سینئر اداکاروں کو یاد رکھنا سیکھو، وہ ہماری میراث ہیں‘۔

واضح رہے کہ  اداکار وسیم عباس نے مزید  کہا کہ ’یہ صرف آج کی نسل کا قصور نہیں ہے، ہمارے پروگرامز میں دکھایا جانے والا مواد اپنے میراث کو یاد رکھنے کے لیےناکافی ہے‘۔ انہوں نے ایورڈ شو کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ’ایوارڈ شوز میں نامی گرامی اداکاروں کو ان کی انڈسٹری کے لیے کی گئی خدمات کے لیے سراہا نہیں جاتا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے