شہبازشریف زرداری

سابق صدر آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات

لاہور (پاک صحافت) سابق صدر آصف زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نگران سیٹ اپ کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ اہم ملاقات ماڈل ٹاون لاہور میں واقع وزیراعظم کی رہائشگاہ پر ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ آصف علی زرداری کی جہانگیر ترین سے بھی ملاقات متوقع ہے، سابق صدر استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے