عمران عباس

جب ضمیر نہیں کانپتے تو  زمین کانپ جاتی ہے، اداکار عمران عباس

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی  اداکار عمران عباس نے ملک کے مختلف شہروں میں  آنے والے زلزلے  پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب ضمیر نہیں کانپتے تو  زمین کانپ جاتی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک کے مختلف حصوں  میں آنے والے شدید  زلزلے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آنے والے زلزلے پر  شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔اداکار عمران عباس نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جب ضمیر نہیں کانپتے، زمین کانپ جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اداکار عمران عباس نے لکھا کہ  اللہ کے عذاب سے ڈرو، یہظلم یہ جبر چھوڑ دو،  نہ جانے کتنے لوگوں پر ظلم کی انتہا کررہے ہو، کتنوں کی جان لے رہے ہو اور کس کس کی جان لینے کی سازش کررہے ہو، کیوں موت کو بھول بیٹھے ہو، توبہ کرو اور پھر سوچ لو کہ اللہ چاہے تو ایک لمحے میں تم سب کو بھی مٹی کے ڈھیر میں دفن کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے