شازیہ مری

کیا مولانا صاحب سمجھنے اور انکشاف کرنے میں دیر نہیں کرتے، شازیہ مری

کراچی (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ کیا مولانا صاحب سمجھنے اور انکشاف کرنے میں دیر نہیں کرتے۔ خیال رہے کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ مولانا صاحب ہارے خیبرپختونخوا میں ہیں اور نقصان سندھ کو پہنچانا چاہتے ہیں، الیکشن کے نتائج کا بدلہ مولانا صاحب کو عوام سے نہیں لینا چاہیے۔

شازیہ مری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد آئینی آپشن ہے، ہم اس کے حق میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کبھی کہتے ہیں بات کریں گے کبھی کہتے ہیں نہیں کریں گے، ن لیگ نے بات کی تو ہم نے مسلم لیگ ن سے بات کی، ہمارے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ ابھی تک مذاکرات کا سلسلہ چل رہا ہے، گفتگو مکمل نہیں ہوئی، بلاول نے کہا ہے کہ ہم کابینہ کا حصہ نہیں ہوں گے، پارلیمنٹ میں بیٹھیں گے۔ شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے نام کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا لیکن جلد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے