پی آئی اے

پی آئی اے کو رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 7 ارب 51 کروڑ روپے کا خسارہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو رواں سال کے پہلے تین ماہ میں 7 ارب 51 کروڑ روپے کا خسارہ  ہوگیا۔  ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے 31 مارچ 2021 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کی مالیاتی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ مالیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران پی آئی اے کو 7 ارب 51 کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا نے ائیرلائنز اور ایوی ایشن صنعت کو جنگ عظیم دوم اور نائن الیون سے بھی زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے اے کلاس شیئر پر 1 روپے 44 پیسے اور بی کلاس پر 72 پیسے فی شیئر خسارہ ہوا، پی آئی اے کا مجموعی ریونیو 15 ارب 50 کروڑ روپے رہا جبکہ پی آئی اے کے اخراجات 19 ارب 10 کروڑ روپے رہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ائیر لائن کا آپریشنل نقصان 5 ارب 41 کروڑ روپے رہا جبکہ روپے کی قدر میں بہتری سے پی آئی اے کو 4 ارب 14 کروڑ روپے کا فائدہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے