واٹس ایپ

فیس بک کی طرح واٹس ایپ پر بھی بہت جلد ردعمل والی ایموجی کی سہولت میسر ہوگی

کیلیفورنیا (پاک صحافت) فیس بک کی طرح واٹس ایپ صارفین کے لئے بھی بہت جلد کسی بھی میسج پر ردعمل والی ایموجی کی سہولت پیش کی جارہی ہے۔  کمپنی کے مطابق  اس میں آپ کسی تھریڈ پر ردِ عمل ظاہر کرسکیں گے جس کے لیے علیحدہ ٹیکسٹ لائن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ بی ٹا ورژن کی خبر دینے والی ویب سائٹ نے اس حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ میسج ری ایکشن اب بھی عام طور پر ممکن نہیں کیونکہ یہ بی ٹا مراحل یا ایسے ہی ورژن میں ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔ خیال رہے کہ یہ   فیچر ہوبہو انسٹاگرام جیسا دکھائی دیتا ہے لیکن واٹس ایپ صارفین کو اس کا اب تک انتظار ہے۔

واضح رہے کہ ڈبلیو اے بی ٹا انفو کے مطابق پیغامات کے ردِعمل بھی ایک یوزر سے دوسرے تک اینکرپٹڈ ہوں گے اور ان کا بیک اپ بھی بنایا جاسکتا ہے۔ تاہم ایک ویب سائٹ https://www.apkmirror.com/apk/whatsapp-inc/whatsapp/ نے کہا ہے کہ اس کے پاس بی ٹا ورژن ہے جسے ڈاؤن لوڈ کرکے واٹس ایپ کی نمایاں خصوصیات کو دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے