مصدق ملک

ہماری خواہش آج بھی یہی ہے کہ مولانا کے ساتھ بیٹھیں، مصدق ملک

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہماری خواہش آج بھی یہی ہے کہ مولانا کے ساتھ بیٹھیں۔ خیال رہے کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو عوام نے اکثریتی مینڈیٹ نہیں دیا۔

مصدق ملک نے کہا کہ وفاق میں کسی ایک جماعت کو مینڈیٹ نہیں ملا ہے، ہم بھی اپوزیشن میں بیٹھنے پر تیار تھے، اس پر ہمارا زیادہ اختلاف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا تھا کہ آزاد حکومت بنا لیں، ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے، ہم آخری دنوں میں ووٹرز کو موبالائز نہیں کرسکے۔مصدق ملک نے مزید کہا کہ ہمارا خیال تھا کہ ہم 110 نشستیں جیت جائیں گے، خواہش ہے تمام جماعتیں اتحاد کی شکل میں ملک کی ترقی کا سفر جاری رکھیں، ہماری خواہش ہے کہ پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ چلے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ کیا مولانا صاحب سمجھنے اور انکشاف کرنے میں دیر نہیں کرتے۔ شازیہ مری نے کہا کہ مولانا صاحب ہارے خیبرپختونخوا میں ہیں اور نقصان سندھ کو پہنچانا چاہتے ہیں، الیکشن کے نتائج کا بدلہ مولانا صاحب کو عوام سے نہیں لینا چاہیے۔شازیہ مری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد آئینی آپشن ہے، ہم اس کے حق میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے