بلاول بھٹو

کٹھ پتلی حکومت  آج بہت پریشان ہے: بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت آج بہت پریشان ہے کہ ان کی حکومت جا رہی ہے  وہ حکومت جسے آنکھ بند کر کے یہ الیکشن جیتنا چاہیے تھا آج پریشان ہے کہ وہ ہار رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے قومی اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا نمائندوں نے ان سے دریافت کیا کہ انہیں آج کیسا لگ رہا ہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ بہت اچھا لگ رہا ہے اور میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آپ ذرا سوچیں اگر کسی الیکشن میں آپ کا مخالف ایک رات قبل الیکشن کو ملتوی کرنے کی کوشش کرے، آپ کے امیدوار کو نااہل یا دستبردار کرنے کی کوشش کرے تو اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ حکومت جسے آنکھ بند کر کے یہ الیکشن جیتنا چاہیے تھا آج پریشان ہے۔

مزید پڑھیں: ملک کا آئین سب سے بالا تر ہے: مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پریشان ہے کہ وہ ہار رہی ہے اور ان کی حکومت جارہی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) تو کامیاب ہوچکی ہے اور ہم اپنے 54 اراکین سے جو ایک بھی ووٹ اضافی حاصل کریں گے وہ بھی بونس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس کٹھ پتلی حکومت کو پورے ملک میں ایکسپوز کردیا ہے، قوم کو ضمنی انتخابات کے ذریعے دکھا دیا ہے کہ پی ڈی ایم عوام کے ساتھ اور عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس قوم کو دکھا دیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اپنے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی اپنی حکومت سے اتنا ہی خفا ہے جتنا کوئی عوام آدمی خفا ہے اور ہم مل کر انہیں نکالیں گے۔

واضح رہے کہ ایوان بالا کی 37 نشستوں پر آج انتخابات کے لیے سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد سے مجموعی طور پر 78 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ پنجاب سے تمام امیدوار گزشتہ ماہ دیگر امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے یا نااہل ہونے کے بعد بلامقابلہ منتخب ہوچکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

عظمی بخاری کا علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل شفٹ ہونے کا مشورہ

لاہور (پاک صحافت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے