میانمار میں پولیس کا مظاہرین پر وحشیانہ تشدد جاری، متعدد افراد زخمی ہوگئے

میانمار میں پولیس کا مظاہرین پر وحشیانہ تشدد جاری، متعدد افراد زخمی ہوگئے

میانمار (پاک صحافت) میانمار میں باغی فوج کی حامی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کے ساتھ ان پر وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کے روز میانمار کے سب سے بڑے شہر ینگون کے مختلف حصوں میں مظاہرین جمع ہوئے اور باغی فوج کے خلاف نعرے بازی کی۔

پولیس نے 4 مقامات پر مظاہرین پر آنسو گیس کی بے دریغ شیلنگ کی، اس کے علاوہ ماندالے شہر کے علاقے کالے میں بھی پولیس کی فائرنگ سے کئی افراد زخمی ہوئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں سے 2 کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے، دوسری جانب امریکہ نے میانمار کے معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد کرانے کی کوشش شروع کردی ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر لِنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ سلامتی کونسل کے صدر کی حیثیت سے انہیں اس معاملے پر تبادلہ خیال کی توقع ہے۔

ادھر امریکی دفترخارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے خبردار کیا ہے کہ میانمار کی باغی فوج مظاہرین پر تشدد سے باز نہ آئی تو واشنگٹن حکومت سخت اقدامات پر مجبور ہوجائے گی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میانمار میں آن سانگ سوچی کی قیادت میں عوامی حکومت بحال نہ کی گئی اور مظاہرین کی ہلاکتیں بند نہ ہوئیں تو امریکہ مزید پابندیاں لگا دے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پیگاسس

اسرائیلی پیگاسس سافٹ ویئر کیساتھ پولش حکومت کی وسیع پیمانے پر جاسوسی

(پاک صحافت) پولش پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا ہے کہ 2017 اور 2023 کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے