نماز

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کی مسجد میں نماز پڑھنے پر پابندی عائد

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کی مساجد میں نماز پڑھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے این سی او سی کی ہدایت پر محکمہ داخلہ سندھ نے نیا حکمنامہ جاری کردیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ صرف ویکسینیڈ افراد کو ہی مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔ جب کہ نماز اور مذہبی اجتماعات میں شرکت کے لئے ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔ محکمہ داخلہ نے حکم دیا ہے کہ صوبے بھر کی تمام مساجد میں سے کارپٹ ہٹا دیئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے