میل آن لائن نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے سابق ولی عہد محمد بن نائف کو موجودہ ولیعہد محمد بن سلمان نے قید کررکھا ہے محمد بن سلمان مختلف بہانوں کے ذریعہ محمد بن نائف کو راستے سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے میل آن لائن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے سابق ولی عہد محمد بن نائف کو موجودہ ولیعہد محمد بن سلمان نے قید کررکھا ہے محمد بن سلمان مختلف بہانوں کے ذریعہ محمد بن نائف کو راستے سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
میل آن لائن کے مطابق یوٹیوب پر کئی ویڈیوز پوسٹ کی گئی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ محمد بن نائف ایسی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس کے ذریعے وہ شہزادہ محمد بن سلمان کو ولی عہد کے عہدے سے ہٹا کر دوبارہ خود ولی عہد بن جائیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی ایسی ٹویٹس کی بھرمار ہے جن میں اس منصوبہ بندی کے بارے میں بات کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ محمد بن نائف پہلے ہی زیرحراست ہیں، ان کے وکلاء کا کہنا ہے کہ محمد بن نائف کو راستے سے ہٹانے کے سلسلے میں موجودہ ولیعہد محمد بن سلمان سازشیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے سابق ولیعہد محمد بن نائف کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔
ایک یوٹیوب ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بن نائف مفرور ہیں اور وہ ممکنہ طور پر نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ مل کر ولیعہد محمد بن سلمان کو ولی عہد کے عہدے سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ شہزادہ محمد بن نائف اس سے قبل سعودی عرب کے ولی عہد تھے اور انہیں سعودی عرب کا آئندہ فرماں روا بننا تھا تاہم محمد بن سلمان نے 2017ء میں انہیں ولی عہد کے عہدے سے ہٹا دیا اور اپنے باپ کی مدد سے خود ولی عہد بن گئے اور وہ سعودی عرب کا آئندہ کا بادشاہ بننا چاہتے ہیں اور اس لئے محمد بن سلمان نے امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی جیت کے لئے کئي ملین ڈآلر صرف کئے جو ضائع ہوگئے۔