حمزہ شہباز

آئی ایم ایف کی شرائط مان کر ملک کو زنجیروں میں جکڑ دیاگیا ہے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف کے شرائط مان کر ملک و قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا ہے جو ملکی خودمختاری اور سلامتی کے خلاف ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ہر صورت آئے گی، پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی کہ پہلے پنجاب میں آئے گی یا وفاق میں۔ شہزاد اکبر گلا پھاڑ کر الزامات عائد کرتے تھے مگر پی ٹی آئی کی حکومت ہمارے خلاف کچھ ثابت نہیں کر سکی۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل کرائم ایجنسی کو خط لکھا گیا کہ شہباز شریف مرکزی کردار ہیں، برطانیہ کی عدالت نے شہباز شریف کو کلین چٹ دی۔ عمران خان قوم کو توشہ خانہ، فارن فنڈنگ کا حساب دیں، فیصل واوڈا 4 سال سے جھوٹ بولتے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے