کورونا وائرس

کورونا وائرس کے مثبت کیسز اور اموات میں ایک بار پھر اضافہ، شرح 7.5 فیصد سے تجاوز

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز اور اموات میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، سرکاری رپورٹ کے مطابق مثبت کیسز کی شرح 7.5 فیصد سے تجاوز ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں ایک بار پھر کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 497 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 76 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 612 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 53 فیصد ہو گئی۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 209 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 20 ہزار 324 ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 59 ہزار 761 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 84 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 37 ہزار 354 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ اب تک کُل 2 کروڑ 70 لاکھ 26 ہزار 307 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے