کیپٹل پولیس

اسلام آباد میں عوامی اجتماع یا ریلی کی صورت میں کارکنان کو گرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد میں کسی بھی عوامی اجتماع یا ریلی کی صورت میں کارکنان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے تیاریاں کرلیں۔ پولیس اور ایف سی کی نفری زیرو پوائنٹ پل پر تعینات کردی گئی، تحریک انصاف کے کارکنان تاحال زیرو پوائنٹ نہیں پہنچے۔ پولیس نے کارکنان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

پولیس کے مطابق تمام ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقے میں گشت کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں، جبکہ اہلکاروں کو کارکنان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹاسک دے دیا گیا۔ ذرائع اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کو سادہ کپڑوں میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، عوامی اجتماع یا ریلی کی اجازت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے