الیکشن سے چند گھنٹے قبل بلوچستان میں 2 دھماکے، 24 افراد جاں بحق، 52 زخمی

کوئٹہ (پاک صحافت) الیکشن سے چند گھنٹے پہلے بلوچستان میں دہشتگردی کے 2 واقعات میں 24 افراد جاں بحق اور 52 زخمی ہوگئے۔ پہلا دھماکا ضلع پشین میں خانوزئی کے علاقے میں آزاد امیدوار اسفند یار کاکڑ کے دفتر کے باہر ہوا جس میں 12 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے۔ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جبکہ دھماکے کے وقت اسفند یار کاکڑ دفتر میں موجود نہیں تھے۔

کچھ دیر بعد ضلع قلعہ سیف اللّٰہ میں ہونے والے دھماکے میں جے یو آئی ف کے دفتر کو نشانہ بنایا گیا جس میں 12 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوئے۔ اس دھماکے میں جے یو آئی کے مولانا عبدالواسع محفوظ رہے۔ایس پی قلعہ سیف اللّٰہ نے کہا کہ دھماکے کی نوعیت سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، سیکیورٹی انتظامات مزید بڑھا دیے ہیں۔

نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ کل بلوچستان میں الیکشن ہوں گے اور پُرامن ہوں گے، عوام نکلیں گے اور دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ قلعہ سیف اللّٰہ میں دھماکا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 جبکہ پشین میں پی بی 47 میں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے