مریم نواز

سلیکشن میں ہار جیت نہیں ہوتی،ہار اور جیت کا پتہ تب چلے گا جب الیکشن ہونگے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر  اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 کے الیکشن کے نتائج پر سخت ردعمل کا اظہار کیا، مریم نواز کا کہنا ہے کہ سلیکشن میں ہار جیت نہیں ہوتی،  بلکہ ہار اور جیت کا پتہ تب چلے گا جب الیکشن ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پی پی 38 کے الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے  انتخابات کو سلیکشن قرار دے دیا ہے۔ سماجی رابطے کی مقبول ترین سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘ہار اور جیت کا پتہ تب چلے گا جب الیکشن ہونگے۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ سلیکشن میں ہار جیت نہیں ہوتی۔ عوام کی بد دعائیں سمیٹنے والی ایک پیج والی حکومت کو عوام سے ووٹ کی توقع نہیں اسلیئے یہ سلیکشن پر مجبور ہیں۔ شیروں کے حوصلے بلند ہیں۔ انشاءاللّہ ووٹ کو عزت مل کر رہے گی ۔’

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے