حافظ حمداللہ

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ اور بگھوڑے نیازی کے ایڈوائس پر عمل کرنا غیر آئینی ہے، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ  کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ اور بگوڑے نیازی کے ایڈوائس پر عمل کرنا غیر آئینی ہے۔ حساب دینا پڑے گا۔ حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ صدر ہاؤس میں بیٹھا شخص آئین کا نہیں بنی گالہ کا وفادارہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے صدرِ پاکستان عارف علوی کے اپوزیشن لیڈر کو خط لکھنے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر عارف علوی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کو نگران وزیر اعظم کی تقرری پر مشاورتی مراسلہ مذاق ہے۔ آئین شکن صدر کی جانب سے ایک غدار اپوزیشن لیڈر کو خط لکھنا مذاق نہیں تو کیا ہے؟

واضح رہے کہ پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے غیر آئینی رولنگ کے تحت اپوزیشن لیڈر کو غدار قرار دینے کی کوشش کی، عارف علوی نے غیر آئینی رولنگ کے تحت عمران نیازی کے ایڈوائس پر اسمبلی توڑ دی۔ اس آئین شکنی میں ڈپٹی اسپیکر اور وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ صدر مملکت بھی شریک جرم ہے، صدر اور عمران نیازی کے کرتوتوں کے مطابق تو اپوزیشن لیڈر غدار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے