پی ٹی آئی

پی ٹی آئی رہنما کی ساتھیوں سمیت پارٹی سے علحیدگی کا اعلان

میانوالی (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما نے ساتھیوں سمیت پارٹی سے علحیدگی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میانوالی سے تحریک انصاف کے ضلعی صدر سلیم گل نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کے ہمراہ تحریک انصاف کے 7 مقامی رہنما بھی موجود تھے۔

سابق ضلعی صدر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو مفاد پرست لوگوں نے گائیڈ کیا۔ اعلی قیادت منظر عام سے غائب جبکہ کارکنان اذیتیں برداشت کر رہے ہیں۔

سلیم گل کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے تحریک انصاف چھوڑنے کے اعلان کے دوران 9 مئی واقعات کی مذمت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے