شیری رحمان

عمران خان امریکا کے پاؤں پکڑ رہے ہیں، شیری رحمٰن

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ عمران خان کے کارکن امریکی غلامی کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں اور وہ امریکا کے پاؤں پکڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خبر کے مطابق عمران خان نے ایک ماہ کے اندر 4 امریکی کانگریس مین سےحمایت کی درخواست کی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیری رحمٰن نے کہا کہ گزشتہ سال اپریل میں عمران خان نام نہاد’بیرونی سازش‘ کا بیانیہ بنا کر سیاست کر رہے تھے، اب یوٹرن لے کر امریکی قانون سازوں کی منت سماجت کر رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتخابات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، انتخابات پر امریکا سے مداخلت کا مطالبہ کرنا قابل مذمت ہے۔

واضح رہے کہ شیری رحمٰن نے مزید کہا کہ موجودہ امریکی انتظامیہ پر الزامات لگا کر ملکی سفارتی تعلقات اور مفادات کو داؤ پر لگایا۔ امریکی غلامی اور امریکی سازش کے نعرے لگائے، لوگوں کو امریکا کے خلاف ورغلایا۔ عمران خان اب اپنے تعلقات ٹھیک کرنے اور حکومت میں آنے کے لیے اسی امریکی انتظامیہ کی حمایت مانگ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے