محسن نقوی

کوئی بھی قانون کو ہاتھ میں لے گا تو قانون حرکت میں آئے گا، محسن نقوی

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کوئی بھی قانون کو ہاتھ میں لے گا تو قانون حرکت میں آئے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ عمران خان بندے اکھٹے کر رہے ہیں، منع کریں گے تو مجھ پر تنقید ہوگی، ہمارے پاس طاقت منتخب حکومت سے بھی آدھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی  نے لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ اگر مجھے کہا گیا تو 15 دن میں الیکشن کروا کے گھر چلا جاؤں گا۔ ان کا کہنا ہے کہ جس وقت الیکشن کمیشن کہے گا انتخابات کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  تھوڑے عرصے میں کچھ بہتری کرنے کے لیے آیا ہوں، گرفتاریاں جہنوں نے کرنی ہیں وہ کریں، یہ میرا مینڈیٹ نہیں۔

واضح رہے کہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ جہنوں نے تنقید کرنی ہے وہ کریں میں سب کی عزت کرتا ہوں، الیکشن کمیشن کے مینڈیٹ پر ہی تقرر و تبادلے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایل سی نہ کھولنے کی وجہ سے ادویات منہگائی ہو رہی ہیں، عمران خان بندے اکھٹے کر رہے ہیں، منع کریں گے تو مجھ پر تنقید ہوگی، ہمارے پاس طاقت منتخب حکومت سے بھی آدھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے