سی ٹی ڈی

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (پاک صحافت) کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

دہشتگردوں کے زیر استعمال گھر سے اسلحہ اور دیگر گولہ بارود برآمد ہوا جس میں خودکش جیکٹ، دستی بم، دھماکا خیزمواد سمیت دیگر سامان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم

وزیراعظم آج ریاض میں ایم ڈی آئی ایم یف سے ملیں گے

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورۂ سعودی عرب کا آج دوسرا دن ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے