انوار الحق کاکڑ

کسی پر پابندی ہے نہ ہی کسی جماعت کو غیرقانونی قرار دیا گیا۔ نگران وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کسی پر پابندی ہے نہ ہی کسی جماعت کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں بات چیت کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان اتفاق رائے سے ہوا ہے، آپس میں تعاون کرکے حتمی فیصلہ کیا گیا ہے، الیکشن کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن نے ہی کیا ہے، سمجھتا ہوں کہ الیکشن کرانے کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے، الیکشن کمیشن کو اپنا اختیار استعمال کرنا چاہیے۔ کمیشن اگر سربراہ مملکت یا سربراہ حکومت سے مشاورت کرنا چاہے تو ضرور کرے، اور یہی الیکشن کمیشن نے کیا بھی ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی ریلیوں کی اجازت ہے، جلسوں اور ریلیوں کیلئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے اجازت لی جاتی ہے، جماعتیں بعض اوقات ووٹر کی ہمدردی کھینچنا چاہتی ہیں، کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں، نہ ہی کسی جماعت کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اور کونسی لیول پلیئنگ فیلڈ ہے جو نگران حکومت کو یقینی بنانی ہے، مقامی اور بین الاقوامی مبصرین الیکشن کی نگرانی کریں گے، یہ مبصرین اس نتیجے پر پہنچیں گے کہ فری، فیئر الیکشن ہوئے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے