مریم نواز

مریم نواز عمرے کی ادائیگی کیلئےجدہ پہنچ گئیں

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جدہ پہنچ گئیں۔ ذرائع کے مطابق ایئر پورٹ آمد پر حسن نواز نے بہن کا استقبال کیا۔ مریم نواز کی دونوں بیٹیاں ماہ نور اور مہرالنساء، شوہر محمد صفدر، بیٹا جنید اور بہو عائشہ سیف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن سے اگلے ایک دو دن میں سعودی عرب پہنچیں گے۔  ذرائع کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے، وہ شاہی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی فیملی پہلے سے ہی جدہ میں موجود ہے جبکہ شہباز شریف کے 26 رمضان کو سعودی عرب پہنچنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے