قمر زمان کائرہ

عمران خان کا گھر جانے کا وقت آگیا ہے۔ قمرزمان کائزہ

لاہور (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائزہ نے کہا ہے کہ اب عمران خان کا گھر جانے کا وقت آگیا ہے۔ ہم حکومت کے خلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ کرنے جارہے ہیں جس کے نتیجے میں حکومت کی مکمل چھٹی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی رہنما قمر زمان کائزہ کا کہنا ہے کہ عوام کو جعلی خواب دکھانے اور انقلاب کے کھوکھلے نعرے لگانے والے اب قوم کے سامنے بے نقاب ہوگئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو عمران خان نے بنایا ہے اب ان کی مرضی کے فیصلے نہ دینے پر استعفے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ استعفی الیکشن کمیشن کو نہیں اب عمران خان کے مستعفی ہونے کا وقت آگیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائزہ کا مزید کہنا تھا سینیٹ الیکشن میں حکومت نے اپوزیشن کے ووٹوں پر کھلا ڈاکہ ڈالا ہے جو سب نے دیکھ لیا۔ اب ہم عدالتوں کا رخ کریں گے۔ اسمبلی سے استعفوں کے متعلق پی ڈی ایم کا جو فیصلہ ہوگا اس پر تمام جماعتیں عمل کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے