رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی حکومت میں ایسے لوگوں کو بھی چھوڑا گیا جنہیں سزائے موت ہوچکی تھی۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں ایسے لوگوں کو بھی چھوڑا گیا جنہیں سزائے موت ہوچکی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں پالیسی بیان جاری کیا اور کہا کہ ماضی میں ہونے والی غلطیوں کا خمیازہ ہمیں آج بھگتنا پڑ رہا ہے۔ کالعدم تنظیم کے لوگوں کو معاف کردینے کی پالیسی غلط ثابت ہوئی ہے۔ ہم نے ہر قیمت پر دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پالیسی پارلیمنٹ بنائے گی، وزیراعظم، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی یہاں آئیں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ حکومت کی پالیسی کیا ہوگی، پوچھتا ہوں اس معزز ہاؤس کو پالیسی دینے والی حکومت کون ہوتی ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور عسکری قیادت پارلیمان کو اعتماد میں لیں۔ آئی جی خیبرپختونخوا کو خدشہ ہے کہ پولیس لائنز میں رہائش پذیر کسی فیملی نے خود کش حملہ آور کو سہولت فراہم کی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے